مصنوعی ذہانت :امریکہ میں  40 ہزار نوکریاں‘ کم از کم تنخواہ   90 ہزار ڈالر

کراچی (این این آئی)گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا ہے گورنراینیشیٹیوز کے سائبر رینج سولوشن کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط ہوئے ہیں۔معاہدے کے تحت کمپنی کا ٹیسٹ پا س کرنے والے طلباء کو ملازمتیں فراہم کی جائیں گی۔ اس مفاہمتی یاد داشت کے تحت امریکہ میں آرٹیفیشل انٹیلیجنس کی ضروریات پوری کرنے کے لیے پاکستانیوں کے لئے بھی 40 ہزار نوکریاں پیدا ہوں گی۔ 90ہزار سے ایک لاکھ 30ہزار ڈالرز تنخواہ ہوگی۔طلباء کے ابتدائی اخراجات بھی کمپنی اٹھائے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گورنرہائوس میں وفاقی وزیر تعلیم ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ گورنرسندھ نے مزید کہا  6 ماہ کا کورس کمپنی مفت دے گی ،پھر ٹیسٹ ہوگا ، ٹیسٹ پاس کرنے والا نوجوان نوکری حاصل کر سکے گا۔

ای پیپر دی نیشن