دمشق (نوائے وقت رپورٹ) بشارالاسد حکومت کے خاتمے کے بعد فلسطینی صدر محمود عباس نے شام کا پہلا دورہ کیا۔ شامی وزیر خارجہ نے فلسطینی صدر کا ہوائی اڈے پر استقبال کیا۔ فلسطینی صدر نے شامی ہم منصب احمد الشرع سے ملاقات کی جس میں علاقائی صورتحال پرتبادلہ خیال کیا گیا۔