پولیس اور شہریوں کے مابین مو ثر رابطہ انتہائی ضروری ہے:عمران بشیر

نوشہرہ ورکاں (نامہ نگار)جرائم کے کنٹرول کے لیے پولیس اور شہریوں کے مابین مو ثر رابطہ انتہائی ضروری ہے صدر پریس کلب میاں عمران بشیر عوام کو ٹھیکری پہرہ کا انتظام کرنا چاہیے تفصیلات کے مطابق شہر میں بڑھتی ہوئی چوری کی وارداتوں کی روک تھام کے لیے پولیس اور عوام کے درمیان میٹنگ ہونی چاہیے انتظامیہ کی طرف سے شہر کی رہائشی آبادیوں اور مختلف دیہات کی مساجد میں لائوڈ سپیکر پر اعلان کیا جائے کہ عوام تمام آبادیو ں میں رات کے وقت ٹھیکری پہرہ کا انتظام کریں تاکہ چوری کی وارداتوں اور دیگر جرائم کا سد باب کیا جا سکے ان خیالات کا اظہارصدر پریس کلب رجسڑڈ میاں عمران بشیر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔

ای پیپر دی نیشن