گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی) گیپکو ایمپلائز ہائوسنگ فاونڈیشن(گیف )کے متاثرین 19مارچ بروزبدھ صبح دس بجے چیف آفس کے سامنے احتجاج کریںگے۔گیپکو ایمپلائز ہائوسنگ فائونڈیشن میں تمام ترواجبات اداکرنے گیف میں تعمیراتی کام شروع نہ ہونے اورملازمین کوپلاٹس کی بے دریغ الاٹمنٹ کیخلاف متاثرین گیف19مارچ صبح دس بجے چیف آفس کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کریں گے۔