اسلام آباد(رپورٹ:رانا فرحان اسلم ) وزارت موسمیاتی تبدیلی نے ملک میں سرمایہ کاری لانے کیلئے پاکستان پالیسی گائیڈ لائنز فار ٹریڈنگ ان کاربن مارکیٹس تشکیل دیدی ہے رولز پر کام جاری ہے رواں سال رجسٹری کی تشکیل کے بعد پراجیکٹ پروپوزلزکی رجسٹریشن کاکام بھی شروع کردیا جائیگاگائیڈ لائزپر علمدرآمدسے معاشی ترقی،موسمی لچک،پرائیویٹ سیکٹرکی شمولیت،عالمی اداروں کیساتھ اشتراک،معاشی ثمرات کی مساوی تقسیم ، گرین جابز میں مانیٹرنگ اور تصدیق،استعدادکار کی بہتری جیسے اقدامات کئے جائینگے تفصیلات کے مطابق وزارت موسمیاتی تبدیلی نے ملک میں کاربن اخراج کے سدباب اور کاربن مارکیٹنگ کے زریعے سرمایہ کاری میں اضافہ کیلئے پاکستان پالیسی گائیڈ لائنز فار ٹریڈنگ ان کاربن مارکیٹس تشکیل دیدی گئی ہے پالیسی گائیڈ لائنز کے تحت پاکستان میں کاربن کے اخراج میں کمی اور ماحول کوسرسبز رکھنے کیلئے کام کیا جائیگا جبکہ کاربن مارکیٹ کی سہولت کاری، کاربن تخفیف منصوبوں کی حواصلہ افزائی اور فنڈز کی دستیابی جیسے اقدامات بھی گائیڈ لائنز کے اہداف میں شامل ہیںپالیسی گائیڈ لائنز کی تشکیل کے بعد رولز پر کام جاری ہے جسکے بعد باقائدہ طور پر عملدرآمد شروع ہوجائیگا