کوئٹہ(آئی این پی )بلوچستان میں شدید سردی اور درجہ حرارت منفی 6 ڈگری ہونے کی وجہ سے 18 انچ قطر کی گیس پائپ لائن منجمد ہو گئی۔سوئی سدرن گیس کے مطابق ریگولیٹرز آئسنگ کے باعث گیس کی فراہمی متاثر ہو رہی ہے، کوئٹہ، پشین، کچلاک، بوستان اور زیارت میں گیس کی سپلائی متاثر ہوئی ہے۔