فیروزوٹواں: فیکٹریوںکے دھوئیں سے سموگ میں اضافہ ہونے لگا

فیروزوٹواں (قاسم ریاض وٹو سے) فیکٹریوںسے نکلنے والے زہریلے دھوئیں سے سموگ میں اضافہ ہونے لگا۔ شہری دمہ پھیپھڑوں اور سانس کی تنگی جیسی جان لیوا بیماریو ں میں مبتلا ہونے لگے۔ قصبہ فیروزوٹواں کے اردگرد ٹیکسٹائل ووینگ فیڈ آئل ہیچری اور سوپ بنانے والی کم و بیش ساٹھ فیکٹریاں مختلف اشیاء بنانے میں مصروف ہیں لیکن شہریوںکو صحت جیسی نعمت سے محروم کرنے کے ساتھ ساتھ لوگوںمیںہپاٹائٹس ‘ معدے اور جگر کی مہلک بیماریاںپھیلانے میں بھی اہم کردار ادا کر رہی ہیں فیکٹریوں میںسے نکلنے والے گندے پانی سے فصلوں کو بہت زیادہ نقصان ہورہاہے ۔ شہریوں نے ملز مالکان کے خلاف اعلیٰ حکام اور انتظامیہ سے کارروائی کا مطالبہ کیا ہے ۔

ای پیپر دی نیشن