کراچی(نیوز رپورٹر)محکمہ بلدیات سندھ کی بجلی گزشتہ 3 دن سے بند ہے جس کی وجہ سے افسران و عملے نے دفاتر آنا چھوڑ دیاہے۔تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت کا اہم محکمہ 3 دن سے اندھیرے میں ہے، محکمہ بلدیات سندھ کی بجلی گزشتہ 3 دن سے بند ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔محکمہ بلدیات سیکرٹریٹ میں اندھیرا اور گرمی سے افسران اور عملہ شدید پریشانی کا شکار ہے، بجلی بند ہونے پر سیکرٹری بلدیات و دیگر افسران نے دفاتر آنا چھوڑ دیا۔لوکل گورنمنٹ کے دفاتر میں بھی بجلی نہ ہونے سے اندھیرا ہے۔ذرائع نے بتایاکہ محکمہ بلدیات کو بجلی فراہم کرنے والا مین وائر چوری ہوچکا ہے، محکمہ بلدیات کی پی ایم ٹی سے 25 میٹر مین بجلی وائر چوری ہوئے ہیں۔ذرائع کے مطابق تار چوری ہوجانے کے باعث 3 دن سے محکمہ بلدیات میں بجلی کی فراہمی معطل ہے۔
محکمہ بلدیات سندھ
جامعہ کراچی: ”یوم حسینؓ “
22 اگست کو ہوگا
کراچی (نیوز رپورٹر)جامعہ کراچی کے دفتر مشیر امور طلبہ کے زیر اہتمام ”یوم حسینؓ “ بروزپیر22 اگست2022 ءکو صبح11:00 بجے پارکنگ گراﺅنڈ (بالمقابل آرٹس لابی) جامعہ کراچی میں منعقد ہوگا۔شیخ الجامعہ پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود عراقی صدارت جبکہ نامور علماءکرام ،مقررین اورنعت خواں شرکت کرینگے۔
جامعہ کراچی