روسی صدر ولادیمیر پوٹن سے حماس کی قید سے رہا ہونے والے اسرائیلی نژاد روسی شہری کی ملاقات

 روسی صدر ولادیمیر پوٹن سے اسرائیلی نژاد روسی یرغمالی الیگزینڈر ٹروفانوف نے ملاقات کی جو حال ہی میں حماس کی قید سے رہا ہو کر وطن واپس پہنچے ہیں ملاقات کے دوران یرغمالی نے قید کے دوران پیش آنے والے حالات سے صدر پوٹن کو آگاہ کیا اور حماس کے حسن سلوک کی تعریف بھی کی صدر پوٹن نے اس موقع پر کہا کہ الیگزینڈر کی واپسی روس کے فلسطینی عوام اور مختلف تنظیموں کے ساتھ دیرینہ اور دوستانہ تعلقات کے باعث ممکن ہو سکی ہے انہوں نے حماس کی قیادت اور اس کے سیاسی دفتر کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ان کے تعاون کے بغیر رہائی ممکن نہ ہوتی صدر پوٹن نے الیگزینڈر ٹروفانوف کے اہل خانہ سے بھی ملاقات کی اور خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پروردگار کا شکر ہے کہ آپ کا پیارا صحیح سلامت واپس آ چکا ہے یہ واقعہ روس کی بین الاقوامی سفارتی کوششوں اور خطے میں اس کے فعال کردار کی ایک مثال کے طور پر سامنے آیا ہے

ای پیپر دی نیشن