ہیلتھ انجینئرنگ اینڈ منرلز شوکا لاہور ایکسپو سینٹر میں آغاز

لاہور (کامرس ڈیسک) ٹریڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان (TDAP) کو HEMS 2025 کی میزبانی کرنے پر فخر ہے، جو سال کی سب سے بڑی اور متحرک نمائش ہے، جو ہیلتھ کیئر، انجینئرنگ اور معدنیات کے شعبوں میں پاکستان کی بڑھتی ہوئی صلاحیتوں کو اجاگر کرتی ہے۔ یہ باوقار ایونٹ جدت طرازی اور بین الاقوامی تعاون کا مینارہ ہے، جو ان اہم صنعتوں کے طاقتورملاپ پر زور دیتا ہے۔TDAP کی جانب سے چوتھے ہیلتھ ، انجینئرنگ اینڈمنرلز شو HEMS کا افتتاح کردیا گیا۔ جس کے بعد ایکسپو سینٹر لاہور اہم تجارتی سرگرمیوں کا مرکز بن گیا۔ ایونٹ کا افتتاح چوہدری شافع حسین، وزیر صنعت، تجارت اور سرمایہ کاری حکومت پنجاب نے کیا۔ اس تقریب کی رونق کو مزید بڑھانے کے لیے فیض احمد، چیف ایگزیکٹو ٹڈاپ اور شیریار تاج، سیکرٹری، ٹڈا پ نے باقاعدہ طور پر اس ایونٹ کا آغاز کیا، جو گلوبل ٹیکنالوجی، تجارت اور ہیلتھ کیئر کی عمدگی سے ملاپ کے لیے ایک پلیٹ فارم فراہم کرتا ہے۔ معزز مہمانوں میں ابوزر شاد، صدر لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری اور زین افتخار چوہدری، علاقائی چیئرمین اور نائب صدر ایف پی سی سی آئی شامل تھے،جو افتتاحی تقریب میں بھی موجود تھے۔HEMS 2025 پاکستان کی بین الاقوامی تجارتی شراکت داریوں کو فروغ دینے کے عزم کی مثال ہے، خاص طور پر انجینئرنگ، معدنیات اور ہیلتھ کیئر کے شعبوں میں افریقہ، یورپ، مشرق وسطیٰ، چین اور وسطی ایشیائی جمہوریوں (CARs) سے خریداروں کو شامل کرنے پر خاص زور دیتے ہوئے یہ تقریب غیر ملکی کاروباروں کے لیے پاکستان کی متنوع مصنوعات اور صلاحیتوں کو تلاش کرنے کا ایک بہترین پلیٹ فارم فراہم کرتی ہے۔امسال، 70+ ممالک سے 900 سے زائد غیر ملکی خریدار اور درآمد کنندگان HEMS 2025 میں شرکت کر رہے ہیں، جو تقریباً 200 پاکستانی نمائش کنندگان کے ساتھ شامل ہیں۔ 

ای پیپر دی نیشن