اسلام آباد(وقائع نگار)سی ڈی اے مزدور یونین سی بی اے کمیٹی سینی ٹیشن ڈائریکٹوریٹ کے زیر اہتمام سینی ٹیشن کی نجکار ی کے خلاف بھرپوراحتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس میں سی ڈی اے مزدور یونین کے مرکزی عہدیداران سمیت ہزاروں ملازمین نے شرکت کی،مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان ورکرزفیڈریشن کے سیکرٹری جنرل اور قائد مزدور یونین چوہدری محمد یسین،صدراورنگزیب خان،وارث دلیپ،ملک دلشاد،چوہدری منیر،تشکیل جاوید بھٹی، نذیربھٹی، فاروق نور،الیاس طفیل و دیگرعہدیداران نے کہا کہ ہم وزیر اعظم ،چیئرمین سی ڈی اے سے گزارش کرتے ہیں کہ سینی ٹیشن ڈائریکٹوریٹ کی نجکاری کے حوالے سے جاری ٹینڈرواپس لیا جائے اور محنت کشوں کے حقوق کو تحفظ فراہم کیا جائے،اگرسینی ٹیشن ڈائریکٹوریٹ کی نجکاری کا ٹینڈرواپس نہ لیا گیا تو سی ڈی اے مزدور یونین بھرپوراحتجاج کرے گی