لندن (نوائے وقت رپورٹ) سابق وزیراعظم نواز شریف کا ہارلے کلینک لندن میں طبی معائنہ ہوا۔ نواز شریف طبی معائنے کے بعد ہارلے کلینک سے واپس ایون فیلڈ پہنچ گئے۔ نوازشریف کے ہمراہ ان کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان بھی تھے۔ ڈاکٹرز نے نواز شریف کو مزید ٹیسٹ کروانے کا مشورہ دیا۔ ایون فیلڈ کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میری طبیعت ٹھیک ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق نواز شریف وزیراعظم کے ہمراہ بیلاروس گئے تھے۔ وہاں سے وہ طبی معائنے کیلئے لندن پہنچے۔