مافیا کیخلاف موثر کارروائی کیلئے ڈرگ کورٹس کی دوبارہ تشکیل کا فیصلہ 

 لاہور (خبرنگار) پنجاب حکومت نے صوبے میں ڈرگز مافیا کیخلاف موثر کارروائی کو یقینی بنانے کیلئے ڈرگ کورٹس کی ازسرِنو تشکیل کا فیصلہ کر لیا۔ بل کے متن کے مطابق ڈرگ کورٹس میں ایک سیشن جج اور دو ماہرین پر مشتمل ایک نیا ٹربیونل قائم کیا جائے گا۔ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کی منظوری کے بعد سیشن جج 3 سال کیلئے نامزد کیا جائے گا جبکہ دو ماہرین، جنہیں پندرہ سالہ تجربہ حاصل ہو انہیں پنجاب حکومت تین سال کیلئے منتخب کرے گی۔ بل کے مطابق کسی بھی مقدمے میں حتمی فیصلہ تینوں ارکان کی موجودگی میں ہی ممکن ہو گا۔

ای پیپر دی نیشن