اسلا م آباد (آئی این پی ) ملک میں قدرتی گیس کے صارفین کی تعداد 10.85 ملین تک پہنچ گئی ہے۔اوگرا کی جانب سے جاری کردہ دستاویز میں بتایا گیا کہ سوئی نادرن سسٹم پر گیس صارفین کی تعداد 7.63 ملین ہے، اس سسٹم میں صوبہ پنجاب ، کے پی اور آزاد کشمیر شامل ہیں، جبکہ سوئی سدرن سسٹم پر 3.22 ملین صارفین گیس کنکشنز سے منسلک ہیں۔