تاجر و صنعتی برادری افواجِ پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے:میاں ابوذر شاد 

لاہور (کامرس رپورٹر)لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں بھارت کیخلاف افواجِ پاکستان کی تاریخی کامیابی پر یومِ تشکر انتہائی جوش و جذبے اور قومی ولولے کیساتھ منایا گیا۔  افواجِ  کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا اور شہداء کی عظیم قربانیوں کو یاد کرتے ہوئے ملکی سلامتی، ترقی اور استحکام کیلئے خصوصی دعائیں کی گئیں۔ صدر لاہور چیمبر میاں ابوذر شاد، سینئر نائب صدر انجینئر خالد عثمان، نائب صدر شاہد نذیر ، ایگزیکٹو کمیٹی کے اراکین، تاجر و صنعتی برادری کی بڑی تعداد میں شرکت کی۔ ملک و ملت کی ترقی، شہداء کے درجات کی بلندی اور افواجِ پاکستان کی مزید کامیابیوں کیلئے خصوصی دعا کی گئی۔ شہداء کے ایصالِ ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی۔ میاں ابوذر شاد نے کہا تاجر و صنعتی برادری افواجِ پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ 

ای پیپر دی نیشن