شادن لُنڈ(کرائم رپورٹر) سابق وائس چیئرمین یونین کونسل شادن لنڈ غلام محمد سھانی نے پاک فوج کے بہادر جوانوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ سیکیورٹی فورسز نے بر وقت کاروائی کرتے ہوئے دہشت گردوں کے ناپاک عزائم کو ناکام بنایا یہ کامیابی پاکستان کی سلامتی اور امن کے دشمنوں کے لیے ایک واضح پیغام ہے کہ ہمارے محافظ کسی بھی صورت میں ملک دشمن عناصر کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔