ٹیکسلا(نمائندہ نوائے وقت)پیپلزپارٹی کے سینئررہنماء سردارشعیب ممتازخان نے ایک بیان میںکہاہے کہ ملک میںدہشت گردی کے بڑھتے ہو ئے واقعات کے سدباب کیلئے جوکردارپاکستان آ ر می نے اداکیاہے،ہم پاکستان آرمی کے سپہ سالار سمیت ادارہ کے ہرفردکوخراج تحسین پیش کرتے ہیں، ملک میںجب بھی کوئی اس نوعیت کے افسوسنا ک واقعات ہوتے ہیں،پوری قوم میںاضطراب پایاجاتاہے،تاہم پاک آرمی وہ واحدادارہ ہے جس نے تمام ترمشکل حالات کے باوجودمیدان عمل میںآکردہشت گردی کے ناسورکے خاتمہ کیلئے کا میا ب ترین کرداراداکیا،کوئٹہ میںجعفرایکسپریس پرہو نے والے دہشت گردوںکے حملہ سے پیداشدہ صور تحال پرقابوپانے کیلئے پاکستان آرمی نے اہم اورکا میاب کرداراداکیا۔