سردار بابر ممتاز خان کی ایس پی کے عہدے پر ترقی، ملک عبداللہ سیف کی مبارکباد

کھنڈہ(نامہ نگار)پنجاب پولیس کے آفیسر سردار بابر ممتاز خان کی ایس پی کے عہدے پر ترقی ،آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور ڈی آئی جی ہیڈ کوارٹر ڈاکٹر عابد نے انکوپروموشن کے بیج لگائے اور انکی ترقی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا انکی پروموشن پر پاکستان پیپلز پارٹی سٹی کے سینئر نائب صدر ملک عبداللہ سیف نے مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ پنجاب پولیس کے مایہ ناز پیشہ وارانہ مہارت کے حامل آفیسر ہیں جوپٹرولنگ پولیس میں بھی بطور ڈی ای ایس پی خدمات سرانجام دے چکے ہیں انہوں نے کہا کہ ہم دعاگو ہیں کہ اللہ کریم انکو مزید ترقیوں سے نوازے۔

ای پیپر دی نیشن