لاہور(خصوصی نامہ نگار) نائب امیر جماعت اسلامی، سیکرٹری جنرل ملی یکجہتی کونسل لیاقت بلوچ نے منصورہ میں بلوچستان پر جامع قومی پالیسی کی تشکیل کیلئے امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن کی طرف سے تشکیل کردہ اعلیٰ سطحی کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کی۔ اجلاس میں ممبرز مولانا ہدایت الرحمان، مولانا عبدالحق ہاشمی، سید فراست شاہ نے شرکت کی۔ نیز لاہور میں معروف بزنس مین چوہدری محمد حسین کی جانب سے صنعت کاروں، کاروباری، سیاسی، سماجی شخصیات اور نوجوانوں کے اعزاز میں افطار ڈنر کا اہتمام کیا۔لیاقت بلوچ نے کہا وفاق پاکستان اور عوامی مفادات کیلئے بڑے خطرات بڑھتے جارہے ہیں۔