کوئٹہ (این این آئی) مقامی بینک کا منیجر اور دو سب انسپکٹر اچانک لاپتہ ہو گئے۔ منیجر عاطف علی، سب انسپکٹر عثمان غنی اور سب انسپکٹر وقاص خالق اپنی گاڑی میں ہفتے کے روز کوئٹہ کے تفریحی علاقے وادی ہنہ اوڑک گئے۔ بینک منیجر کے بھائی شہزاد نے تھانہ ہنہ اوڑک کو درخواست دی ہے کہ انکا بھائی گذشتہ روز سے لاپتہ ہے۔ اور ابھی تک ان سے ہمارا کوئی رابطہ نہیں ہوا ہے۔