اسلام آباد (خبرنگار خصوصی)وزارت دفاع کے ذیلی ادارے فیڈرل گورنمنٹ انسٹی ٹیوشنز کینٹ گیریژن ڈائریکٹوریٹ نے نان ٹیچنگ سٹاف کی پروموشنز کے احکامات جاری کر دیئے۔ وزارت دفاع نے فیڈرل گورنمنٹ ایجوکیشنل انسٹی ٹیوشنز ڈائریکٹوریٹ کے نان ٹیچنگ کیڈر سے تعلق رکھنے والے چار افسران کی ترقی کر دی ہے، نوٹیفکیشن کے مطابق بی پی ایس 17 میں خدمات انجام دینے والے ڈائریکٹوریٹ کیڈڑ کے ایک ایڈمن افسر اور انسٹی ٹیوشنز کیڈر کے تین ایڈمن افسران کو سینئر ایڈمن افسر کے عہدے پر گریڈ 18 میں ترقی دے دی گئی ہے۔ مزید برآں بی پی ایس 09 اور بی پی ایس 11 میں خدمات انجام دینے والے 34 نان ٹیچنگ سٹاف کے لئے محکمانہ پرمومشن کمیٹی کا اجلاس 28مئی کو منعقد ہوا جس میں یو ڈی سی اور ایل ڈی سی کیڈر کے 27 ملازمین کو اگلے عہدے پر ترقی دی گئی۔ اس ضمن میں نوٹیفکیشن جلد جاری کیا جائے گا۔