لاہور (خصوصی نامہ نگار) سنی اتحاد کونسل کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ہے کہ ن لیگ نیا وزیراعظم تلاش کرے۔ نوا ز شریف کا نااہل ہو نا نوشتہ دیوار ہے۔ وزیراعظم کے پاس جے آئی ٹی میں پیشی کے سوا کوئی آپشن نہیں تھا۔ شریف خاندان کے پاس شریف خاندان کے سوالوں کے جواب نہیں ہیں۔ پاناما کیس نے حکمرا ن خاندان کا سیاسی مستقبل تاریک اور اخلاقی ساکھ تباہ کر دی ہے۔