انسداد پولیو مہم 20دسمبرتک جاری رہے گی : عمر اویس

قصور (نمائندہ نوائے وقت) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل عمر اویس نے دیپالپور روڈ پر خانہ بندوش بستی میں بچوں کو قطرے پلا کر 5 روزہ انسداد پولیو مہم کا افتتاح کر دیا۔ اس موقع پر سی ای او ہیلتھ اتھارٹی ڈاکٹر چوہدری امتیاز احمد اولکھ، ڈی ایچ او اور محکمہ ہیلتھ کے دیگر افسر بھی موجود تھے۔ انہوں نے مائیکرو پلان بھی چیک کیا اور پولیو ٹیموں کی کارکردگی کا جائزہ لیا۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل عمر اویس نے اس موقع پر بتایا کہ ضلع میں انسداد پولیو مہم 16تا 20دسمبر 2024تک جاری رہے گی ۔مہم کے دوران ضلع بھر میں پانچ سال سے کم عمر 7لاکھ 51ہزار828بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائینگے ۔ تحصیل قصور میں 2 لاکھ 85 ہزار 539‘ تحصیل چونیاں میں 1 لاکھ 83 ہزار 486‘ تحصیل پتوکی میں 2 لاکھ 3 ہزار 143 جبکہ تحصیل کوٹ رادھاکشن میں 79 ہزار 660 بچوں کو پولیو قطرے پلانے کا ٹارگٹ فکس کیا گیا ہے۔ ضلع میں مجموعی طور پر 2990 ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں انہوں کا مزید کہنا تھا کہ والدین اپنے بچوں کو عمر بھر کی معذوری سے بچانے کیلئے پولیو کے دو قطرے لازمی پلوائیں اور ٹیموں کیساتھ تعاون کریں۔ 

ای پیپر دی نیشن