کانگو میں کشتی حادثہ درجنوں افراد جاں بحق سینکڑوں لاپتہ ریسکیو آپریشن جاری

افریقی ملک کانگو کے شمال مغربی علاقے میں کشتی کو پیش آنے والے المناک حادثے نے درجنوں خاندانوں کو سوگوار کر دیا ہے واقعے میں خواتین اور بچوں سمیت کم از کم پچاس افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں جبکہ دو سو سے زائد افراد تاحال لاپتہ ہیں جن کی تلاش کے لیے امدادی کارروائیاں جاری ہیں حادثہ اس وقت پیش آیا جب کشتی میں موجود ایک خاتون کھانے کی تیاری کر رہی تھی کہ اچانک آگ بھڑک اٹھی اور دیکھتے ہی دیکھتے کشتی میں افراتفری مچ گئی آگ کی شدت اور بھگدڑ کے باعث کشتی توازن کھو بیٹھی اور الٹ گئی جس کے نتیجے میں درجنوں افراد پانی میں ڈوب گئے مقامی حکام کے مطابق سو کے قریب افراد کو زندہ بچا لیا گیا ہے تاہم دو سو کے قریب مسافر اب بھی لاپتہ ہیں جن کی تلاش کے لیے بڑے پیمانے پر سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن جاری ہے ریسکیو ٹیموں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے کیونکہ حادثہ دور افتادہ علاقے میں پیش آیا ہے جہاں تک رسائی آسان نہیں عینی شاہدین کے مطابق کشتی میں گنجائش سے زیادہ افراد سوار تھے جو کہ اکثر ایسے حادثات کی بڑی وجہ بنتی ہے مقامی انتظامیہ نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں تاکہ غفلت کے ذمہ داروں کا تعین کیا جا سکے اور مستقبل میں اس طرح کے حادثات سے بچا جا سکے

ای پیپر دی نیشن