آذربائیجان کے سفیر کی ملاقات، نہروں پر سندھ، پنجاب کو بات کرنی چاہئے: ملک احمد خان

لاہور (خصوصی نامہ نگار) سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے کہا چولستان سے نکالی جانے والی نہروں پر سندھ کو اعتراض ہے تو اس پر پنجاب اور سندھ کے ممبرز کو بیٹھ کر بات کرنی چاہئے، اگر ہم آپس میں بیٹھ جائیں تو کوئی مسئلہ نہیں ہو گا۔ ایک پارٹی روک رہی ہے کہ زرمبادلہ نہ آئے لیکن زرمبادلہ کے ذخائر تاریخی بنیادوں پر بڑھے ہیں۔  مذاکرات کے اختیارات حکومت کے پاس ہیں اور وہ کرینگے، ہم نے تو صرف موقف سننے کیلئے ارکان اسمبلی کو بھیجا تھا جو انہوں نے موقف دیا ہم حکومت تک امانت کے طور پر پہنچائینگے۔ میں نے ابھی لوکل گورنمنٹ کا نیا بل نہیں دیکھا مگر کہنا چاہتا ہوں اگر نمائندوں کے اختیارات ڈی سی کو دیئے گئے تو اختیارات کی جنگ مزید بڑھے گی۔ 

ای پیپر دی نیشن