\قصور: چند دن قبل اغوا ہونیوالا  شخص بازیاب‘ 3 ڈکیت گرفتار

قصور(نامہ نگار) پولیس نے چند دن قبل اغوا ہونے والے شخص کو سندھ گھوٹکی سے برآمد کر لیا جبکہ ڈکیتی کے ملزموں کو گرفتار کرکے چھینی گئی 3لاکھ روپے کی رقم ورثا کے حوالے کردی ۔ چند روز قبل پولیس تھانہ بی ڈویژن کے علاقہ سے بزرگ شہری حنیف کو اغوا کرلیاگیا تھا۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے مغوی کی تلاش شروع کردی۔ ایس ایچ او بی ڈویژن محمداسلم بھٹی نے سندھ کے علاقہ گھوٹکی سے مغوی محمدحنیف کو برآمد کرکے بحفاظت گھر پہنچا دیاجبکہ 13مارچ کو بھسرپورہ قصور میں ہائوس رابری کے دوران ملزم مدثر کے گھر سے 3 لاکھ روپے ودیگر سامان چھین کر لے گئے تھے۔ پولیس نے پٹھانی بی بی سمیت 3 ملزموں کو گرفتار کر لیااور مال مسروقہ شہری کو واپس کردیا۔

ای پیپر دی نیشن