لاہور(خبرنگار)چیف جسٹس ہائیکورٹ جسٹس عالیہ نیلم نے پی این آئی ایل میں عام شہریوں کے نام ڈالنے کے خلاف درخواست کو مسترد کردیا، 4 صفحات پر مشتمل فیصلے میں عدالت نے غیر ضروری درخواستیں دائر کرنے پر سخت برہمی کاا ظہار کرتے ہوئے اظہر صدیق کووارننگ دے دی ، عدالت نے ریمارکس دیئے اس مرتبہ تحمل کا مظاہرہ کررہے ہیں،ایسی درخواستیں بغیر کسی ذمہ داری، تحمل اور بغیر کسی قانونی طریقہ کار کے دائر کر دی جاتی ہیں۔، بلا وجہ کیسز دائر کرنے کی عادت کے باعث عدالتیں فضول نوعیت کے کیسز سے بھری پڑی ہیں۔ہر چیز پر مفاد عامہ کی درخواست دائر کی جاتی ہے، ایسی درخواستیں زیادہ تر شہرت کے لیے دائر کی جاتی ہیں۔ مناسب جرمانوں کے ذریعے ایسے رجحان کو سختی سے روکنا چاہیے، بصورت دیگر، یہ عدالت ایک خاموش تماشائی بن جائے گی، جہاں عوام کا وقت اور وسائل ضائع ہوں گے۔ عدالت ایسی صورت میں فضول کیسز کا شکار نہیں ہو سکتی جہاں لاکھوں کیسز عدالتی فیصلوں کا انتظار کر رہے ہیں، موجودہ درخواست میں استدعا کی گئی کہ پی این آئی ایل لسٹ کی ایس او پیز کو کالعدم قرار دیا جائے۔