لاہور(نامہ نگار) پیپلز سٹوڈنٹس فیڈریشن پنجاب کی تنظیم نو کا مشاورتی عمل مکمل کر لیا گیا ہے۔صدر پاکستان پیپلز پارٹی وسطی پنجاب راجہ پرویز اشرف کی ہدایت پر کوارڈینیٹر بشریٰ منظور مانیکا اور علی سانول نے پیپلز سیکرٹریریٹ ماڈل ٹاؤن میں طلباء تنظیم کے نمائندوں سے ملاقات کی۔