کوٹ ادو(سٹی رپورٹر) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈاکٹر رضوان احمد خان نے تھانہ سٹی کوٹ ادو کے علاقے سپورٹس اسٹیڈیم میں ڈپٹی کمشنر کوٹ ادو سید منور عباس اور ایس ڈی پی او کوٹ ادو عبدالغفار خان کے ہمراہ کھلی کچہری کا انعقاد کیا۔ سائلین کے مسائل کو فوری حل کیلئے احکامات جاری کیے ڈی پی او ڈاکٹر رضوان احمد خان کا کہنا تھا کہ شہریوں کو ان کی دہلیز پر انصاف کی فراہمی یقینی بنائی جا رہی ہے شہریوں کو مظفرگڑھ نہیں بلایا جائیگا بلکہ آن لائن ویڈیو کالز سے فیڈ بیک لیا جائیگا اور اس کے علاوہ وہ خود ریگولر کھلی کچہریوں کا انعقاد بھی کرینگے شہریوں کے جان و مال کی حفاظت کیلئے مظفرگڑھ پولیس ہمہ وقت کوشاں ہے۔