راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹرسے)گورنمنٹ ایسوسی ایٹ بوائز کالج دھمیال میں حکومت کی جانب سے شجرکاری مہم کے سلسلے میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا تقریب کے مہمان خصوصی ممبر کینٹ بورڈ حاجی ظفر اقبال تھے جبکہ کالج کے پرنسپل گورنمنٹ ہائی سکول دھمیال کے ہیڈ ماسٹر لطیف شاہین پرنسپل کالج مسعود احمد،وائس پرنسپل مجتبی حسین سمیت بڑی تعداد میں اساتزہ اور طلبا نے شرکت کی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی حاجی ظفر اقبال نے کہا کہ پودے لگانے سے نہ صرف ماحول صاف ہوتا ہے بلکہ یہ سنت رسولؐ اورصدقہ جاریہ بھی ہے۔ کل جنہوں نے پودے لگائے تھے ان درختوں کا پھل آج ہم کھا رہے ہیں اس لیے ہمیں اپنی آنے والی نسلوں کے لیے آج پودے لگانے اس لئے طلباء زیادہ سے زیادہ درخت لگائیں اور شجر کاری مہم میں بھر پور حصہ لیںظفر اقبال و دیگر مہمانان نے کالج میں پودے بھی لگائے جبکہ پرنسپل کالج نے انہیں خصوصی یادگاری شیلڈ پیش کی۔