شیخوپورہ (نامہ نگارخصوصی)انجمن غلا مان مصطفی ہائوسنگ کالونی کے سرپرست اعلیٰ سردارملک اکرام دمن ڈوگر نے کہا کہ موجودہ حالات میں ملک کو نوجوانوں سے بہت زیادہ امیدیں وابستہ ہیں،یوتھ میں ملک و قوم کی خدمت کا بھرپور جذبہ موجود ہے جسے موثر ڈھنگ سے استعمال میں لانے کی ضرورت ہے حکومتی سطح پر نوجوانوں کو مثبت و تعمیری سرگرمیوں کی طرف راغب کرنے کیلئے لائحہ عمل متعارف کروایا جائے اور تمام شعبوں میں نوجوانوں کو کردار ادا کرنے کے مواقع فراہم کئے جائیں تاکہ وہ اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لا کر پاکستان کی سلامتی و ترقی کی خاطر بھرپور کردار ادا کرسکیں، میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سردارملک اکرام دمن ڈوگر نے کہا کہ نوجوانوں کواپنی نظم و ضبط کا مظاہرہ کرتے ہوئے متحد ہو کر پاکستان کو ہر میدان میں نمایاں بنانے کیلئے ہر ممکن کوششیں کرنا ہوں گی نئی نسل آپس میں یک جہتی اور اتحاد پیدا کرے اپنے آپ کو تربیت یافتہ اور مضبوط بنائے اور ملک و قوم کے نصب العین کے لیے وفاداری سے کام کرے اسی سے ملکی ترقی کا خواب شرمندہ تعبیر ہوسکے گا، نوجوان آگے بڑھیں اور ملک کی بھاگ ڈور سنبھالیں نئی نسل کو تعلیم پر خصوصی توجہ دینا ہوگی گزرا ہوا وقت کبھی لوٹ کر نہیں آتا ۔