ویٹی کن سٹی (بی بی سی ڈاٹ کام) کیتھولک مسیحی پیشوا پوپ فرانسس نے اعلان کیا ہے کہ چار ستمبر کو رومن کیتھولک راہبہ مدر ٹریسا کو سینٹ کا درجہ دیا جائے گا۔ بھارت کے شہر کولکتہ کی کچی آبادیوں میں مدر ٹریسا کی خدمات پر انہیں بہت سراہا جاتا ہے اور غریبوں کی مدد کے لئے ان کے کام کا اعتراف کرتے ہوئے انہیں امن کا نوبل انعام بھی دیا گیا تھا۔ وہ 1997ء میں انتقال کر گئی تھیں۔