حافظ آباد (نمائندہ نوائے وقت)پاکستان فنانشل لٹریسی ویک کے موقع پر ملک بھر میں مالیاتی شعور اجاگر کرنے کیلئے مختلف تقاریب کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ اس سلسلے میں زرعی ترقیاتی بینک لمیٹڈ کلو تارڑ اور حافظ آباد برانچ کے اشتراک سے ایک اہم آگاہی سیشن گورنمنٹ ٹیکنیکل ٹریننگ سنٹر حافظ آباد میں منعقد کیا گیا۔ سیشن انتہائی کامیاب اور موثر ثابت ہوا۔ طلباء نے آخر میں سوال و جواب کے سیشن میں بھرپور شرکت کی۔