پاک فوج نے ناپاک دشمن کاناطقہ بندکردیا:حافظہ فاریہ فاطمہ

لاہور(نیوز رپورٹر) انٹرنیشنل ہیومن رائٹس موومنٹ وومن ونگ کی مرکزی صدر حافظہ فاریہ فاطمہ خان نے کہا پاک فوج نے ناپاک دشمن کاناطقہ بندکردیا۔افواج پاکستان کے مختلف شعبہ جات سمیت آئی ایس آئی اور آئی ایس پی آرنے پیشہ ورانہ مہارت کابھرپورمظاہرہ کرتے ہوئے دشمن کی گردن دبوچ لی۔ افواج پاکستان کے نڈر سپہ سالار سیّد عاصم منیر، ائیر چیف مارشل ظہیر احمدبابر سدھو،چیف آف نیول سٹاف ایڈمرل نوید اشرف،ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل محمدعاصم ملک اور ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمدشریف چوہدری سمیت باقی ٹیم ممبرز بجاطورپردادوتحسین اورمبارکباد کے مستحق ہیں۔

ای پیپر دی نیشن