اسلام آباد(وقائع نگار)اسلام آباد ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے عہدیداروں کی وزیر قانون سے ملاقات کا ایجنڈا سامنے آ گیا۔اسلام آباد ہائی کورٹ بار کے صدر واجد علی گیلانی اور سیکرٹری منظوراحمد۔ججہ کی جانب سے وزیر قانون سے ملاقات کا اعلامیہ جاری کر دیاگیا، اعلامیہ کے مطابق اسلام آباد وکلاء تنظیموں کے انتخابات کے لیے الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں (EVMs) کی خریداری کے لیے فنڈز جاری کرنا ایجنڈے میں شامل رہا،جوڈیشل کمپلیکس جی الیون سے اسلام آباد ہائی کورٹ، فیملی کورٹس جی ٹین تک وکلاء کیلئے شٹل سروس شروع کرنا ایجنڈے میں شامل رہا،اسلام آباد ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے وکلاء بلڈنگ اور دیگر سہولیات کے اسلام آباد ہائی 4550کورٹملین روپے کے فنڈز جاری کرونا،ایجنڈے میں شامل رہا، اسلام آباد ہائیکورٹ کورٹ بار کے احاطے میں لائبریری، ڈیجیٹل کمپیوٹر لیب، قانونی معلومات کے لیے آن لائن سہولت فراہمی ایجنڈے میں شامل رہا،ہائیکورٹ بار کے احاطے میں مشاورتی کمرے، پاسپورٹ اور نادرا سینٹر، اور پوسٹ آفس قائم کرنا ایجنڈے میں رہا،وکلاء کے لیے ثالثی اور متبادل تنازعات کے حل (ADR) کورسز کا انعقاد، جوڈیشل اکیڈمی میں وکلاء کے لیے تربیتی کورسز کا انتظام کرنا ایجنڈے میں شامل تھا، وکلاء کو کمپنیوں میں قانونی مشیر کے طور پر بھرتی کرنے کے لیے SECP کو ہدایات دینا اور وکلاء کی تنخواہوں کو کمپنیوں کے ٹیکس ریٹرن میں شامل کرنا بھی ایجنڈے میں شامل ہے، اسلام آباد ہائی کورٹ، وفاقی شرعی عدالت، فیڈرل سروس ٹربیونل، NIRC، خصوصی عدالتیں اور ٹربیونلز، اور خصوصی پراسیکیوٹرز کے خالی عہدے پْر کرنا ایجنڈے میں شامل تھا۔