لاہور (خصوصی نامہ نگار)نائب امیر جماعت اسلامی، سیکرٹری جنرل ملی یکجہتی کونسل لیاقت بلوچ اور ملی یکجہتی کونسل کے صوبائی صدور اسداللہ بھٹو، مولانا ہدایت الرحمن، مولانا محمد جاوید قصوری، حافظ محمد اسلم، ڈاکٹر طارق سلیم، عبدالواسع اور آزادکشمیر کے صدر مولانا امتیاز صدیقی اور گلگت بلتستان کے صدر دشیخ علی مرزا نے مشترکہ بیان میں کہا ملک میں جاری دہشت گردی کی لہر میں بلوچستان میں جعفر ایکسپریس ہائی جیکنگ اور دہشت گرد حملہ نے ملک کو ہلاکر رکھ دیا ہے۔ یہ دہشت گردی کا غیرمعمولی واقعہ ہے۔ پاکستان دشمن قوتوں اور ان کے آلہ کار دہشت گردوں کو پوری قوم اتحاد کی طاقت سے شکست دے گی۔ ایک طویل مدت سے ہم مطالبہ کررہے ہیں کہ بلوچستان کے حالات پر حکومتیں، پالیسی ساز سنجیدگی کا مظاہرہ کریں اور بلوچستان، خیبرپختوںخوا میں دہشت گردی، اغواء برائے تاوان، بھتہ خوری کیلئے تھریٹ کالز اور عوام کے جان مال عزت کے تحفظ کیلئے اقدامات کریں۔ کوئٹہ میں وزیراعظم کا اے پی سی بلانے کا اعلان ’’دیرآید درست آید‘‘ ہی ہے۔