میانوالی: آئس کے عادی نے 16 سالہ چچا زاد قتل کر دیا

میانوالی (نمائندہ نوائے وقت) سوانس میں گزشتہ روز نماز فجر کے وقت المناک و دردناک قتل کی واردات ہوئی۔ چچا زاد نے نوعمر کزن کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔ ذرائع کے مطابق شیر زمان خان سکندری خیل کے گھر اس کا بھتیجا شیر افضل خان عمر 36 سال چنیوٹ سے آیا ہوا تھا۔ جمعہ  کی صبح اس درندہ صفت انسان شیر افضل نے اپنے چچا زاد بھائی 16 سالہ ماجد خان کو کہا کہ مجھے موٹر سائیکل پر چھوڑ آؤ۔ ماجد خان اسے لیکر موٹر سائیکل پر چل پڑا۔ تھوڑا آگے جا کر موٹر سائیکل روکنے کہا۔ شیر افضل نیچے اترا اور ماجد خان کو فائر مار دیئے۔ معصوم ماجد خان زندگی کی بازی ہار گیا۔ قاتل موقع سے بھاگ گیا۔ مقتول کا کسی بھی قسم کا کوئی جھگڑا نہیں تھا۔ قاتل شیر افضل کے بارے معلوم ہوا ہے کہ آئس جیسی لعنت کا عادی ہے۔ آئس پی کر ہوش و حواس میں نہیں تھا۔ مقتول کا والد شیر زمان ذریعہ معاش کی خاطر سعودی عرب مقیم ہے۔

ای پیپر دی نیشن