گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی) سماجی و سیاسی شخصیات نعیم آصف مغل،وقار بٹ،اظہر اسلم،حیدر سعید مغل،سہیل حسین بٹ،مدثر سعید مغل.ڈاکٹر عثمان علی بٹ،بلال اصغر بٹ نے ٹرین دہشتگردی کے حالیہ واقعے میں پاک فوج کے کامیاب اور بروقت آپریشن پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشتگرد عناصر پاکستان میں خوف و ہراس پھیلانے کی کوشش کر رہے ہیں لیکن پاک فوج اور دیگر سکیورٹی ادارے ہر لمحہ چوکنا ہیں اور دشمنوں کے ناپاک عزائم کو ناکام بنانے کے لیے ہمہ وقت تیار ہیں۔دہشتگردوں کی بزدلانہ کارروائیاں ہماری قوم کے حوصلے پست نہیں کر سکتیں۔