’’ضلعی انتظامیہ کے تاجر دشمن فیصلوں کیخلاف آواز بلند کرتے رہیں گے‘‘

شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت) انجمن تاجران مدینہ مارکیٹ اور انجمن تاجران پرانا اڈہ لاریاں کے عہدیداروں نے کہا ہے کہ تاجروں کی بار بار اپیلوں کے باوجود میونسپل کمیٹیز کی دکانوں کی نیلامی روکنے کیلئے کوئی اقدامات نہیں کئے جارہے ۔ تاجروں نے ہمیشہ (ن) لیگ کا ساتھ دیا اور حالیہ انتخابات میں بھی لیگی امیدواروں کی جیت میں کلیدی کردار ادا کیا۔ تاجر برادری کے حقوق کے تحفظ کی ذمہ داری کی انجام دہی میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے گی ہم ضلعی انتظامیہ کے تاجر دشمن فیصلوں کے خلاف آواز بلند کرتے رہیں گے۔ ان خیالات کا اظہار صدر انجمن تاجران مدینہ مارکیٹ فیضان شفیق خان، جنرل سیکرٹری سیٹھ محمد عظیم، صدر انجمن تاجران پرانا اڈہ لاریاں چوہدری محمد ارشد چھرا اور جنرل سیکرٹری شیخ عبدالحمید نے میڈیا سے مشترکہ گفتگو کرتے کیا۔

ای پیپر دی نیشن