خواجہ برادران کیخلاف پیراگون ریفرنس‘ سماعت 4 جولائی تک ملتوی


لاہور (اپنے نامہ نگار سے) احتساب عدالت کے جج نسیم احمد ورک نے خواجہ برادران کے خلاف پیراگون ہاؤسنگ سوسائٹی ریفرنس پر سماعت 4 جولائی تک ملتوی کر دی، عدالت نے آئندہ سماعت پر نیب کے مزید گواہان کو طلب کرلیا۔

، خواجہ برادران کے وکیل امجد پرویز نے نیب کے دو گواہان پر جرح مکمل کرلی، خواجہ سعد رفیق اور خواجہ سلمان رفیق نے پیش ہو کر حاضری مکمل کرائی۔

ای پیپر دی نیشن