ناموس رسالتؐ کے تحفظ پر ہماری جانیں بھی قربان ہیں: ڈاکٹر اکمل مدنی

ملتان( سماجی رپورٹر )چئیرمین متحدہ مسلم موومنٹ پاکستان ڈاکٹر محمد اکمل مدنی اورعلامہ محمد ایوب مغل صدرتحریک تحفظ ناموس رسالت،سپر یم کو رٹ با ر، ہا ئیکو رٹ با ر،ڈسٹر کٹ با ر کے مر کزی قا ئدین، اطہر شاہ بخاری،عظیم الحق پیر زادہ،ذوالفقار سندھو،وسیم ممتاز،اللہ دتہ کاشف بوسن،علا مہ عنا یت اللہ رحما نی، محمد یونس غازی، حافظ ظفر قریشی،رانا محمد تابش،محمد ندیم ظفر،چوہدری حسن چیمہ،عبدالرحمن شاہین،محمد اشفاق سعیدی،حافظ محمد ظفر کے ہمراہ مشتر کہ پر یس کا نفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ناموس رسالتؐ کے تحفظ پر ہماری جانیں بھی قربان ہیں اس پر کہیں بھی کوئی کمپرومائز نہیں کیا جائے گا،سرکاردوعالم کے مقام کی عظمت و رفعت کا کیا ٹھکانہ ہے،جہاں باری تعالیٰ کا نام آتا ہے، وہیں آپؐ کانامِ مبارک آتا ہے، مساجد کے مینار آپؐ کی قدرو منزلت کا نشان ہیں، عام مسلمان کا حضور اکرم کے ساتھ عقیدت ومحبت کا یہ عالم ہے کہ وہ ناموس رسالت پر کٹ مرنے کو اپنے لئے سرمایہ فخر سمجھتا ہے،کائنات کی مقدس ترین ہستی کی شان میں گستاخی  اوراہانت آمیز رویہ اختیار کرنے والی ان قوموں کے لئے دنیا اور آخرت کی بربادی اور تباہی کا ذریعہ بھی ہے اقوام عالم کو اس بارے سوچنا ہوگا۔چوہدری ذوالفقار سندھو،وسیم الدین ممتاز،عظیم الحق پیرزادہ،رانا محمد تابش،محمد ندیم ظفر،چوہدری حسن چیمہ،عبدالرحمن شاہین،حافظ ظفر قریشی،اور محمد اشفاق سعیدی، اور نے کہا کہ ناموسِ رسالت کا تحفظ ہر مسلمان کے ایمان کا حصہ ہے،یہ مسئلہ محض قانونی یا فقہی معاملہ نہیں، بلکہ یہ ہمارے ایمان اور عقیدے کی اساس ہے۔

ای پیپر دی نیشن