کنسورشیم نے کوریڈور پروجیکٹ کو سب سے کم بولی دے کراپنے نام کر لیا 

اسلام آباد(خبرنگار) نیشنل ہائی وے اتھارٹی کی جانب سے منعقد کیے گئے شفاف طریقے سے ایک صحت مند مقابلے کے نتیجے میں چینی کمپنی کی قیادت میں کنسورشیم نے وسطی ایشیائی علاقائی اقتصادی تعاون کوریڈور پروجیکٹ کی تیسری قسط کے چاروں پیکجز کو 13.24 بلین روپے کے فرق سے سب سے کم بولی دے کراپنے نام کر لیامشترکہ کنسورشیم کی قیادت چینی کمپنی ننگشیا کمیونیکیشن کنسٹرکشن کر رہی ہے جبکہ مقامی پارٹنرز میں رستم ایسوسی ایٹس اور ڈاینامک کنسٹرکٹرز شامل ہیں   وزیر اعظم شہباز شریف کے وژن کے مطابق نیشنل ہائی وے اتھارٹی کی موجودہ انتظامیہ نے شفافیت کو یقینی بناتے ہوئے اور مذکورہ بالا شکایات کو مناسب طریقے سے سماعت کرنے کے بعد مالی بولیاں کھولنے کا فیصلہ کیا ہے نیشنل ہائی وے اتھارٹی کی موجودہ انتظامیہ کی جانب سے اس فیصلے سے نہ صرف 13.24 بلین روپے کی بچت ہوئی بلکہ بولیوں کے عمل کی بروقت تکمیل سے اس رقم سے کہیں زیادہ بچت منصوبے کی بروقت آغاز کیوجہسے بھی ممکن ہو سکے گی بولیوں کی تقابلی جائزہ کے مطابق ننگشیا کمیونیکیشن کنسٹرکشن کے کنسورشیم نے واضح مارجن کے ساتھ چاروں حصوں کہ لیے سب سے کم بولی دے کر پروجیکٹ اپنے نام کر لیا۔

ای پیپر دی نیشن