ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونا سستا  ہوگیا

عالمی مارکیٹ میں17ڈالرکی کمی سے فی اونس سونا1768ڈالر ہو گیا جس کے بعد ملکی صرافہ مارکیٹوں میں بھی سونا سستا ہو گیا ۔آل پاکستان سپریم کونسل جیولرز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق بدھ کو ملکی صرافہ مارکیٹو ں میں250روپے کی کمی سے ایک تولہ سونے کی قیمت 1لاکھ24ہزار450روپے ہو گئی اسی طرح214روپے کی کمی سے د س گرام سونے کی قیمت 1لاکھ6ہزار696روپے پر آ گئی ۔

ای پیپر دی نیشن