آئی سی سی نے کامران اکمل کوسپاٹ فکسنگ سکینڈل سے کلئیرنس نہیں دی، بورڈ اورسلیکشن کمیٹی نے اپنے طورپروکٹ کیپرکامران اکمل کوٹیم میں شامل کیا ہے۔ ذوالقرنین حیدر

15 اگست 2012 (15:06)
آئی سی سی نے کامران اکمل کوسپاٹ فکسنگ سکینڈل سے کلئیرنس نہیں دی، بورڈ اورسلیکشن کمیٹی نے اپنے طورپروکٹ کیپرکامران اکمل کوٹیم میں شامل کیا ہے۔ ذوالقرنین حیدر

سماجی رابطے کی ویب سائیٹ پرنیا پیغام جاری کرتے ہوئے ذوالقرنین حیدرنے کہا کہ آئی سی سی نے کامران اکمل کوسپاٹ فکسنگ سکینڈل سے کلئیرنس نہیں دی، بورڈ اورسلیکشن کمیٹی نے اپنے طورپروکٹ کیپرکامران اکمل کوٹیم میں شامل کیا ہے۔ اپنے پیغام میں انہوں نے اکمل برادران کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ایک چورجاتا ہے تو دوسرا اُس کی جگہ لینے کے لیے آجاتا ہے، وہ جلد سلیکشن کمیٹی میں کرپشن کے مزید سکینڈل سامنے لائیں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ذوالقرنین حیدرکے نئے بیان پرپی سی بی نے ان کے خلاف سخت ایکشن لینے کا فیصلہ کرلیا ہے۔