چند روز قبل سلنڈر دھماکہ میں جھلسنے والے 2 نوجوان ہسپتال میں دم توڑ گئے

قصور+ چونیاں(نمائندہ نوائے وقت+ نامہ نگار خصوصی) 5 روز قبل نواحی گاؤں ارزانی پور میں ہونے والا گیس سلنڈر دھماکہ میں تین زخمیوں میں سے دو زخمی جاں بحق ہو گئے۔لاہور جناح ہسپتال میں زیر علاج تین زخمیوں میں سے دو زخمی چودہ سالہ زاہد امین اور پچیس سالہ زبیر ستار زخموں کے تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گئے۔تیسرے زخمی تیس سالہ شہزاد ستار کی حالت بھی تشویشناک بتائی جاتی رہی ہے۔

ای پیپر دی نیشن