’’صوبائی وضلعی حکومتیں قیام امن کیلئے بھرپور اقدامات کریں ‘‘

شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت) مرکزی انجمن تاجران کے عہدیداروں نے کہا ہے کہ ملکی معاشی ترقی پائیدار قیام امن سے مشروط ہے صوبائی وضلعی حکومتیں قیام امن کیلئے بھرپور اقدامات کریں اور قومی سلامتی کے اداروں کوفعال بنا کر ان کے ہاتھ مضبوط کریں سیاستدانوں کو جمہوری حقوق کی پاسداری کرتے ہوئے عسکری اداروں کے آئینی کردار کو سراہنا اور ان سے بھرپور تعاون یقینی بنانا ہو گا، پاکستانی قوم اپنی مسلح افواج کی پشت پر کھڑی ہے اور عسکری قیادت پر قوم کو مکمل ا عتماد ہے، ان خیالات کا اظہار مرکزی انجمن تاجران کے صدر میاں ذیشان پرویز، سینئر نائب صدر احمد خورشید چوہدری، نائب صدر شیخ عظیم جاوید اور تاجر رہنماشیخ محمد فاروق نے میڈیا سے گفتگو کرتے کیا، ان تاجر رہنمائوں نے کہا کہ باشعور پاکستانی اپنی بہاد ر فوج کی اہمیت کو باخوبی سمجھتے ہیں اور اسے مزید مضبوط اور فعال دیکھنا چاہتے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن