لاہور(خبرنگار)بلدیہ عظمیٰ کا تجاوزات مافیا کے خلاف میگا آپریشن بھرپور انداز میں جاری ہے۔ سی او ایم سی ایل شاہد عباس کاٹھیا کی زیر نگرانی اہم مقامات پر کارروائیاں کی گئیں ہیں۔ ایم سی ایل کے ریگولیشن ونگ کی ٹیمیں فیلڈ میں متحرک ہے اور 21 املاک کو مسمار کروا دیا گیا ہے. سی او ایم سی ایل شاہد عباس کاٹھیا نے کہا کہ شاہ عالم مارکیٹ و اطراف میں انسداد تجاوزات کارروائیاں کی گئیں ہیں اور بھاری مشینری کی مدد سے تجاوزات کو مسمار کروایا گیا ہے اور عارضی و مستقل تجاوزات کا فی الفور خاتمہ کروایا جا رہا ہے۔