لاہور (نامہ نگار) لاہور کے مختلف علاقوں میں ڈاکوئوں اور چوروں نے ڈکیتی و چوری کی وارداتوں کے دوران متعدد شہریوں سے لاکھوں روپے مالیت کی نقدی، طلائی زیورات، موبائل فون، موٹرسائیکلیں،گاڑیاں اور دیگر سامان لوٹ لیا۔ ڈاکوئوں نے ہربنس پورہ میں طیب کے گھر میں گھس کر اہلخانہ کو گن پوائنٹ پر یرغمال بنا کر 5 لاکھ 70 ہزار جبکہ شفیق آباد میں آفتاب کے گھر سے ساڑھے4 لاکھ ‘ زیورات، موبائل فون اور دیگر سامان، گلشن اقبال میں رضوان کی فیملی سے 4لاکھ‘ زیورات اور موبائل فون، فیصل ٹاؤن میں حمزہ سے 3لاکھ‘ موبائل فون و دیگر سامان، نواب ٹاؤن میں عبید سے ڈیڑھ لاکھ‘ موبائل فون، شاہدرہ ٹاؤن میں وقار سے ایک لاکھ‘ موبائل فون، کاہنہ میں منور سے 88ہزار‘ موبائل فون، سمن آباد میں دانش سے 47 ہزار‘ موبائل فون، سمن آباد میں عابد سے 38ہزار‘ موبائل فون، جنوبی چھاؤنی میں صادق سے 16 ہزار‘موبائل فون لوٹ لیا۔ چوروں نے کاہنہ، جوہر ٹاؤن اور ڈیفنس سے3 کاریں، ہنجروال سے رکشہ جبکہ موہلنوال، اچھرہ، مصری شاہ، مصطفیٰ آباد، ہنجروال، شاہدرہ ٹائون، شیرا کوٹ اور ساندہ کے علاقوں سے 8موٹرسائیکل چوری کر لئے۔