قصور + چونیاں(نمائندہ نوائے وقت+ نامہ نگار + نامہ نگار خصوصی)پولیس نے مختلف مقامات پر چھاپے مار کر ایک خاتون سمیت تین منشیات فروش اور ایک جرائم پیشہ ملزم کو گرفتار کرلیا، ملزموں کے قبضہ سے بھاری مقدار میں منشیات اور اسلحہ برآ مدہوا۔ پولیس نے ایس ایچ او الہ آباد محمد یاسر کی سربراہی میں جرائم پیشہ ملزموں کیخلاف کریک ڈاؤن کر کے 2 منشیات فروش اور ایک جرائم پیشہ ملزم کو گرفتار کرلیا۔ملزموں کی شناخت عبدالرزاق اور بابر کے نام سے ہوئی ہے۔ ملزموں سے 3 کلوگرام سے زائد چرس برآمد ہوئی۔ جبکہ ملزم عبدالوحید کے قبضہ سے رپیٹر، شارٹ گن اور دو پسٹل برآمد ہوئے ۔ تھانہ منڈی عثمانوالا پولیس نے ایس ایچ او وقار خان کی سربراہی میں کارروائی کرتے خاتون منشیات فروش سحرش بی بی کو گرفتار کر کے ڈیڑھ کلوگرام کے قریب چرس برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔