اکادمی ادبیات کے زیر اہتمام  نعتیہ مشاعرہ کا انعقاد 

ملتان(سماجی رپورٹر)اکادمی ادبیات کی صدر نشین ڈاکٹر نجیبہ عارف اور ڈائریکٹر جنرل عبد الباسط کی رہنمائی میں اکادمی ادبیات کے زیر اہتمام رمضان کی بابرکت ساعتوں میں اکادمی ادبیات پاکستان ملتان کے زیر اہتمام ایک نعتیہ مشاعرہ کا انعقاد کیا گیا جسکی صدارت نامور شاعر وسیم ممتاز نے کی مہمانان خصوصی پروفیسر نسیم شاہد اور نعت گو شاعر سرور صمدانی تھے۔اس موقع پر محمد اویس ممتاز طفیل بلوچ رئیس راج کیف صحرائی  سرور صمدانی مرتضی اشعر مخدوم اکبر ہاشمی محترمہ تانیہ عابدی پروفیسر نسیم شاہد اور وسیم ممتاز ایڈووکیٹ نے اپنا نعتیہ کلام پیش کیا ۔

ای پیپر دی نیشن